Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

تین عدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد اصل مالک کے حوالے

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 08 اگست 2025

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کے احسن اقدامات – چوری شدہ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد*

 

کشمور: ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں کے تسلسل میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔

 

مؤرخہ 21 اپریل 2025 کو تھانہ غوثپور کی حدود میں شہری ساگر کمار سے چوری ہونے والے تین عدد قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔

 

اس کارروائی کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف چوری شدہ سامان بازیاب کیا بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط کیا۔

 

ایس ایس پی کشمور نے ایس ایچ او غوثپور مولابخش بگٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.