Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

نائب محرران کی کیپسٹی بلڈنگ

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 05 اپریل 2026

 

*سب ڈویژن کشمور میں نائب محرران کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر آج *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی زیرِ نگرانی سب ڈویژن کشمور میں نائب محرران کی پیشہ ورانہ استعداد (Capacity Building) کو بہتر بنانے کے لیے تھانہ گڈو میں تحریری امتحان (امتحانی پرچہ) منعقد کیا گیا۔

 

امتحان کا مقصد نائب محرران کی تحریری مہارت، ریکارڈ مینٹیننس، قانونی معلومات اور دفتری امور میں قابلیت کو جانچنا اور مزید بہتر بنانا تھا تاکہ تھانوں میں کام کے معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

 

امتحانی عمل کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا جبکہ تمام امیدواروں نے بھرپور شرکت کی۔

 

 اس موقع پر اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی مسلسل تربیت اور صلاحیتوں میں اضافہ مؤثر اور بہترین پولیسنگ کے لیے ناگزیر ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اس اقدام کو محکمہ پولیس میں بہتری اور پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی تربیت اور کیپیسٹی بلڈنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

 

ترجمان

ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.