Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ابرار لاشاری قتل کیس میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں پر پولیس کی چڑھائی

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

تاریخ: 18 اگست 2025

 

*کشمور پولیس کا ابرار لاشاری قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ آپریشن*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او تنگوانی وسیم ممتاز کلوڑ* سربراہی میں ، ایس ایچ او تنگوانی نے پولیس نفری کے ہمراہ ابرار لاشاری قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

 

کارروائی کے دوران ملزمان کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا تاکہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کو روکا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 پولیس کی یہ کارروائیاں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے جاری رہیں گی۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.