Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 23 فروری 2026

 

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود *ڈکھن بازار* کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں

دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

 

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت: 

1- *محمد صفیال ولد محمد منشا میرانی*

2- *عبد الغفار ولد محمد سرور میرانی* کے نام سے ہوئی

 

زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گرفتار ملزمان *کندھکوٹ شہر میں ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*

 

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.