Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی لاڑکانہ کا ھندو پنچایت سے ملاقات
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 10 اگست 2025ء
*کندھکوٹ میں DIGP لاڑکانہ کی ہندو پنچائت سے ملاقات — سکیورٹی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی*
کشمور پولیس کے سربراہ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی دعوت اور ہمراہ پر *DIGP لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب* نے آج ضلع کشمور کندھکوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او کندھکوٹ،تنگوانی، کمپلینٹ سیل، ایس ایچ اوز، دیگر پولیس افسران اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران جناب DIGP نے کندھکوٹ کے گردوارہ کا وزٹ کیا اور ہندو پنچائت کے مکھیان و سربراہان سے ملاقات کی۔ ہندو برادری کے نمائندوں نے اپنے سماجی، مذہبی اور تحفظ سے متعلق مسائل پیش کیے۔
جناب ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے تمام مسائل کے فوری اور ترجیحی حل کی یقین دہانی کرائی، جبکہ ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندو برادری کی جان و مال اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کرنے والے معززین میں مکھی نند لعل، انجینئر موٹوانی، مرلی داس، امیت کمار، مول چند، مکھی نریش لعل، مکی گیاچند، مکھی نانک رام، مکھی جگدیش، ڈاکٹر سریش، ڈاکٹر مہر چند، جی رام داس، وریل داس، سشیل کمار سمیت دیگر معزز اراکین شامل تھے۔
دورے کے اختتام پر DIGP لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور نے گردوارہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس کو مزید موثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان کشمور پولیس