Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آپریشن میں چار ڈاکو زخمی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 30 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ گیھلپور میں پانچویں روز نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن — چار ڈاکو زخمی، اسلحہ و مارٹر گولے برآمد، تین اہم ٹھکانے تباہ*

 

ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور کی حدود میں کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے نواب مزاری گینگ کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*

 

آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پولیس کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے چار (04) ڈاکو زخمی ہوئے، جبکہ ان کے تین خفیہ اور اہم ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

 

ٹھکانوں تک رسائی اور سرچ آپریشن کے دوران درجِ ذیل اسلحہ و سامان برآمد ہوا:

 

دو عدد مارٹر گولے

دو عدد کلاشنکوف

ایک عدد شاٹ گن

بھاری مقدار میں گولیاں

 

برآمد شدہ اسلحہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

تمام ٹھکانوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا تاکہ یہ دوبارہ استعمال نہ ہو سکیں۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* 

 

یہ آپریشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، قتل، پولیس و دیگر فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا۔ ایس ایس پی کشمور 

 

آپریشن میں *اے ایس پی کشمور محمد عاشر*، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔

 

کشمور پولیس پرعزم ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.