Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس نے ایک عورت کو دو بچوں سمیت اغوا ہونے سے بچالیا

پریس ریلیز: ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 19 فروری 2025

کشمور پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی

کشمور پولیس نے ایک عورت کو دو بچوں سمیت اغوا ہونے سے بچالیا

کشمور پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے میاں چنو پنجاب کے رہائشی ایک فیملی کو اغواء ہونے سے بروقت بچا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، کشمور پولیس کو ٹیکنیکل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک فیملی کو رشتیداری کے جھانسے اغوا کرنے کے لیے غوثپور کی طرف بلایا گیا ہے۔ 

پولیس نے فوری طور پر تھانہ غوثپور کی حدود میں ناکہ بندی کر کے اغواء ہونے سے ایک عورت کو دو بچوں سمیت بچالیا۔

اغوا سے بچ جانے والوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔

1.مسمات نبیلا ولدیت سمونل
2.روبینہ عمر 6 سال
3.ماجد علی عمر 4سال
رہائشی میاں چنو، پنجاب۔*

اغوا سے بچ جانے والی فیملی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

کشمور پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ فیک کالز اور جھانسے والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔ اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے داموں گاڑی، مال مویشی یا دیگر لالچ میں پھنسانے کی کوئی کوشش کی جائے تو فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کریں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.