Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی بڑی کارروائی 2022 میں ہائی پروفائل کیس میں ، فراری دو ملزمان گرفتار-

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

*تاریخ: 13 اگست 2025ء*

 

*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی — 2022 کے ہائی پروفائل قتل و اغوا کیس کے دو مرکزی ملزمان گرفتار*

 

کشمور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2022 میں تھانہ رسالدار کی حدود میں پیش آنے والے ہائی پروفائل قتل و اغوا کیس کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، سال 2022 میں مسلح افراد نے ایک شخص نامی عبدالنبی کھوسو کو اس کی بیوی اور کمسن بیٹے کے سامنے فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا، جبکہ مقتول کی بیوی ولایتاں عرف فاطمہ کھوسو اور معصوم بیٹے غلام علی کھوسو کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ 

 

یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پورے ضلع میں خوف و ہراس کا باعث بنا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا۔

 

بعد ازاں مغوی ماں اور بیٹے کو بازیاب کرایا گیا تھا، تاہم مقدمے میں نامزد دو مرکزی ملزمان طویل عرصہ تک مفرور رہے۔

 

آج، *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات و سربراہی میں *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار کارروائی میں دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:

 

01- *سعید خان ولد مراد بخش مرھیٹو*

02- *وزیر احمد ولد مراد بخش مرھیٹو*

 

FIR No. 01/2022 u/s 302, 365A, 364A, 337h2, 148,149 ppc, 6/7 ATA of PS Rasaldar 

 

کشمور پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی گرفت سے بچنا ناممکن ہے، اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔

 

*ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.