Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جمال کی حدود میں دوسرے روز آپریشن
*پریس ریلیز*-- *ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 20 اگست 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کا جمال کی حدود میں کوکاری گینگ اور چولیانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری*
*مزید تین ڈاکو زخمی اور دو ٹھکانے مسمار*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں کشمور پولیس و رینجرز، سی آئی اے، تمام ایس ایچ اوز، مددگار فائیٹرز اور ریپڈ ریسپانس ٹیموں پر مشتمل بھاری نفری نے جمال کی حدود میں بدنام کوکاری نندوانی اور چولیانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا۔
آپریشن کے دوران مزید تین ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے دو مزید ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔
پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مشتبہ مقامات کی جامع تلاشی بھی جاری ہے۔
یہ آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ ایس ایس پی کشمور
ترجمان – ضلع کشمور پولیس