Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک اشتہاری ملزم سرینڈر
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 21 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا مؤثر آپریشن جاری — "آپریشن نجات مھران" میں نمایاں پیش رفت*
*ایک روپوش/ مطلوب ملزم سرینڈر/پیش*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کشمور پولیس کی جانب سے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں جاری مربوط اور مؤثر حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او درانی مھر ریاض ڈومکی کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیاں اور مسلسل آپریشنل دباؤ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں سبزوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم نے تھانہ درانی مھر میں خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا۔
سرینڈر کرنے والے ملزم کی تفصیل:
*ادب حسین ولد قربان سبزوئی*
1.FIR No.28/2026 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS B Section Kandhkot.
2.FIR No.14/2026 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS B Section Kandhkot.
3.FIR No.32/2026 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS B Section Kandhkot.
4.FIR No.231/2024 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS A Section Kandhkot.
5.FIR No.99/2024
U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS A Section Kandhkot.
*ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا*۔ اس کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمت عملی اور مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے۔
یہ کامیابی اس امر کی غماز ہے کہ کشمور پولیس پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور بھرپور عزم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے، جس کے باعث ملزمان قانون کے سامنے سرینڈر کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ضلع سے ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور بدامنی کے مکمل خاتمے تک مشترکہ آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان
ضلع کشمور پولیس