Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پیدل گشت
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 جولائی 2025ء
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کندھکوٹ کا سٹی میں پیدل گشت*
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* نے *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* کے ہمراہ کندھکوٹ سٹی کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں تفصیلی پیدل گشت کیا۔
گشت کے دوران ایس ڈی پی او فراز میتلو نے دکانداروں اور مقامی شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے اقدامات کو سراہا۔
پیدل گشت کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا، جرائم کی روک تھام اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے علاقے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس دن رات سرگرم عمل ہے۔
ترجمان کشمور پولیس