Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری قتل عمد کے اشتہاری ملزم کی گرفتاری – اہم پیش رفت

پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 12 فروری 2025

کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری

قتل عمد کے اشتہاری ملزم کی گرفتاری – اہم پیش رفت

ضلع کشمور میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ 

ایس ایس پی کشمور@کندھ کوٹ زبیر نظیر احمد شیخ (PSP) کی ہدایت پر (ASP)اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی قیادت میں پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گڈو کے ایس ایچ او اقتدار حسین جتوئی اور ان کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ گڈو کی حدود، دیراموڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک روپوش اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، جو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم کی تفصیل:

🔹 نام: عبدالکریم ولد محمد امین شر
🔹 مقدمہ نمبر: 03/2020
🔹 دفعات: 302، 149 تعزیراتِ پاکستان
🔹 تھانہ: حاجی خان شر

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.