Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ھندو تاجر سے ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار کیش اور سامان برآمد

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 12 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی — ھندو تاجر سے روبری Robbery میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، نقد رقم اور موبائل فون برآمد*

 

تفصیلات کے مطابق مورخہ 05 اپریل 2026 کو تھانہ کشمور کی حدود میں کشمور شہر کے اندر ہندو تاجر روہت کمار کی دکان پر روبری Robbery کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں نامعلوم ملزمان نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

 

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کو خصوصی ٹاسک سونپا کہ ملزمان کو فوری طور پر ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے اور مسروقہ مال برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس دلایا جائے۔

 

اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی اور انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے روبری Robbery میں ملوث مرکزی ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزم کی شناخت *حسنین ولد گیلو* کے نام سے ہوئی ہے، جو روبری Robbery کی واردات میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

 

ملزم کے قبضے سے روبری Robbery شدہ نقد رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں، جو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیئے گئے۔

 

واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.