Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اے ایس پی کشمور محمد عاشر نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب میں مھمان خاص کہ طور پر شرکت

*پریس ریلیز-ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 13 اگست 2025ء

 

*یوم آزادی کی تقریب — اے ایس پی کشمور محمد عاشر مہمانِ خصوصی*

 

آج یوم آزادی کے حوالے سے *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* نے حسن علی شاہ اسکول کشمور میں منعقدہ پروقار تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

 

 تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کشمور سمیت اساتذہ کرام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

 

تقریب کے دوران اے ایس پی کشمور نے اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی، اسکول کے بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے اور ان کے جذبۂ حب الوطنی کو سراہا۔

 

طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

 

آخر میں اے ایس پی کشمور محمد عاشر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 

یوم آزادی محض جشن کا دن نہیں بلکہ یہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 

انہوں نے نوجوان نسل کو تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کو اپنانے کی تلقین کی اور تقریب کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

 

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کشمور


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.