Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اے ایس پی ASP کشمور کا سٹی کشمور میں پیدل گشت، تاجروں سے ملاقاتیں اور مسائل کے فوری حل کی ہدایات*

پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 18 نومبر 2025

 

*اے ایس پی ASP کشمور کا سٹی کشمور میں پیدل گشت، تاجروں سے ملاقاتیں اور مسائل کے فوری حل کی ہدایات*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر آج *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* نے ایس ایچ او کشمور اور انچارج مددگار کشمور کے ہمراہ سٹی کشمور میں مؤثر پیدل گشت کیا۔ 

 

اس دوران پولیس افسران نے ہندو برادری کے تاجروں سمیت مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، بازار کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اور تاجروں کو ہر ممکن تحفظ کی فراہمی کا یقین دلایا۔

 

گشت کے دوران تاجروں نے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا، جنہیں *اے ایس پی کشمور محمد عاشر* نے نہایت توجہ سے سُن کر متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

 

 انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پولیس کی اصل طاقت ہے، اور کاروباری طبقے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

 

پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سٹی کشمور میں امن و امان کو برقرار رکھنے، تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہر قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے گشت، چیکنگ اور روابط مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔

 

تاجروں نے پولیس کے اس مثبت اور قابلِ تحسین اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.