Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
بدنام زمانہ ڈاکو مرتضیٰ عرف مرتو باجکانی کشمور پولیس کے سامنے پیش/ سرینڈر*
*پریس ریلیز--ضلع کشمور @ کندھکوٹ*
موؤرخہ 13 اکتوبر 2025
*بدنام زمانہ ڈاکو مرتضیٰ عرف مرتو باجکانی کشمور پولیس کے سامنے پیش/ سرینڈر*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر جاری منظم، غیرجانبدار اور تیز تر کارروائیوں کے نتیجے میں پولیس کے خلاف مزاحمت ترک کرنے اور امن کے قیام کے لیے کئی مثبت پیش رفتیں سامنے آ رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں *بدنام زمانہ ڈاکو مرتضیٰ عرف مرتو باجکانی* نے پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی، انصاف پر مبنی اقدامات اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے عزم کو دیکھتے ہوئے کشمور پولیس کے سامنے تھانہ تنگوانی میں خود کو سرینڈر کر دیا۔
مرتضیٰ عرف مرتو باجکانی 14 سے زائد سنگین مقدمات میں روپوش اور اشتہاری تھا، جو ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اس اقدام کو علاقے میں امن کی بحالی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ:
"کشمور پولیس عدل و انصاف پر مبنی کارروائیوں کے ذریعے امن دشمن عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔"
مزید کہا کہ جو بھی افراد اپنے ہتھیار ڈال کر قانون کی عملداری قبول کریں گے، ان کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس*