Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے سپاری بننانے والا خام مٹیریل برآمد
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 09 اگست 2025ء
*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی — بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا سپاری بنانے والا خام مٹیریل (چورہ) برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں انچارج سی سیکشن کندھکوٹ *سکندر علی پھنور* اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سیکشن کندھکوٹ پولیس معمول کے مطابق گشت پر موجود تھی کہ خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے پنجاب کی طرف لاکھوں روپے مالیت کا *سپاری بنانے والا خام مٹیریل (چورہ)* اسمگل کیا جا رہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور اکبر چوکی کندھکوٹ کے قریب ٹرک نمبر PKU-490 کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں *گاڑی سے 110 کٹے خام مٹیریل برآمد ہوئے۔*
کارروائی کے دوران گرفتار *ملزم کی شناخت صدام حسین ولد علی احمد بروھی* کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
FIR No. 206/2025 u/s 4-8-i S-P-P-M-SS-GM Act 2019 PS A section kkot
ایس ایس پی کشمور نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمور پولیس منشیات کے ناسور کے خلاف بھرپور جنگ جاری رکھے گی اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس*