Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم شھداء پولیس 2025 پولیس ہیڈکوارٹر کندھکوٹ میں تقریب
*پریس ریلیز** *ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 4 اگست 2025
*یومِ شہداء پولیس – کشمور پولیس کی جانب سے عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت*
"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے"
"یہ غازی، یہ تیرے پُراسرار بندے، جنہیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی"
یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایس ایس پی آفیس کندھکوٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ان کے لواحقین کو بھرپور عزت و محبت کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کا *آغاز شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی* سے کیا گیا، جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:*
پولیس کے شہداء نے ملک و قوم کی خاطر جو قربانیاں دیں، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے معاشرتی امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
*انہوں نے مزید کہا:*
آج کا دن نہ صرف یادگاری دن ہے، بلکہ تجدید عہد کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
ایس ایس پی کشمور نے تقریب میں موجود شہداء کے اہلِ خانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ اس موقع پر *شہداء کے لواحقین کو تحائف بھی پیش کیے* گئے۔
تقریب کے آخر میں تمام شہداء کے اہلِ خانہ کو عزت و احترام کے ساتھ کھانے کی میز پر مدعو کیا گیا، جہاں *ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو اور دیگر افسران نے ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول کیا۔*
*تقریب کے اختتام پر ایک بار پھر یہ اعادہ کیا گیا کہ:*
قانون کی بالادستی ہو، دہشت گردی کا خاتمہ ہو، کچے میں آپریشن یا سماج دشمن عناصر سے مقابلہ، سندھ پولیس ہر محاذ پر سینہ سپر ہے اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
*زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔*
*ترجمان، کشمور پولیس*