Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس**17 جولائی 2025
*کشمور پولیس مقابلہ – ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ، پی پی سی سیکشن کی بیٹ گولا موڑ کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے کہ دوران گشت پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت درج ذیل ہے:
1. *جاوید ولد شاھنواز شر*
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
*زخمی حالت میں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہنی ٹریپ پر افراد کو بلاکر کچے کی طرف منتقل کرتا تھا اور اغوا کرتا تھا، اور شر گینگ کا اہم سہولتکار اور قریبی ساتھی ہے۔*
گرفتار ملزم شھر کہ اندر ڈکیتی، بھتہ خوری بھتہ کی پرچیاں، ہنی ٹریپ پر افراد کو بلاکر کچے کی طرف منتقل کرنا اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم پر تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی مزید چھان بین جاری ہے۔
*ترجمان کشمور پولیس*