Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 07 مئی 2026

 

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود محمدانی روڈ کندھکوٹ کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

 

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: *رھزن ولد حاجن بھٹو* کے نام سے ہوئی

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم مقدم نور احمد کھوسو کے گھر سے چوری کی واردات میں ملوث تھا، جس کی CCTV فوٹیج بھی شامل ہیں ۔ اس کے گھر سے سونے کے زیورات اور کیش رقم چوری کی تھی۔ ملزم سے زیورات اور کیش رقم برآمد 

 

گرفتار ملزم *کندھکوٹ شہر میں ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*

 

ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے 

 

1- کرائم نمبر 113/2026 قلم 402-399 پپک تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ 

2-کرائم نمبر 117/2026 قلم 402-399-353-324 پپک تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ 

3- کرائم نمبر 119/2026 قلم 380-457 پپک تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ 

4- کرائم نمبر 39/2026 قلم 402-399-353-324 پپک تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ 

5- کرائم نمبر 120/2026 قلم 399-402-353-324 پپک تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ 

 

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.