Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

خبر کی وضاحت

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 11 فروری 2025

خبر کی وضاحت

یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ بعض ذرائع سے گردش کرنے والی خبر کہ امام بخش لاڑو کے قریب کسی پولیس چوکی پر حملہ ہوا ہے، بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ کشمور پولیس اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایک پولیس اہلکار پر حملہ اس کے ذاتی رشتہ داری کے معاملات کی بنا پر ہوا، جس میں وہ زخمی ہوا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور حقائق کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام اور میڈیا سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.