Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
شھید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان PC مظہر علی مشوری کی نماز جنازہ ایس ایس پی کشمور کے دفتر میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی
پریس ریلیز: ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 07 فروری 2025
شھید کی جو موت ہے
وہ قوم کی حیات ہے
شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان PC مظہر علی مشوری کی نماز جنازہ ایس ایس پی کشمور کے دفتر میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی۔
سندہ پولیس کے بہادر جوان کو کشمور پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی پی لاڑکانہ،ایس ایس پی کشمور، ڈپٹی کمشنر کشمور،رینجرز سندہ کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانان اور رینجرز کے افسران و جوانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد
ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب صاحب
نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان سماج دشمن عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے، قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
جناب ایس ایس پی صاحب کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہداء کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
واضع رہے کے شہید ہونے والے پولیس جوان مظہر علی مشوری نے آج پی پی جمال کی حدود میں کوکاری نندوانی گینگ کے خلاف آپریشن میں مردانہ وار مقابلے کے دوران جام شہادت نوش فرمائی ہے۔
ترجمان کشمور پولیس