Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، کندھکوٹ میں تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، اصل مالکان کے حوالے
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 20 فروری 2025
کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، کندھکوٹ میں تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، اصل مالکان کے حوالے
ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پیASP کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی قیادت میں پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ ہے۔
اسی سلسلے میں سب ڈویژن کندھکوٹ میں دورانِ سنیپ چیکنگ بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او محمد صادق عباسی اور ان کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں، جن میں سے ایک الطاف کھوسو اور دوسری شہباز علی قمبرانی کی ملکیت تھی۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔
اسی طرح، تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او غلام عباس سندرانی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمود سومرو کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی، جو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے سپرد کر دی گئی۔
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس