Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع: شاھد حسین چنہ کی حقیقت کا انکشاف

ریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 11 جنوری 2025

جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع: شاھد حسین چنہ کی حقیقت کا انکشاف

کشمور: ایک جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کشمور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی۔ شاھد حسین چنہ نامی شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔ تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ تحقیقات اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ جھوٹا تھا۔

شاھد حسین چنہ نے خود تسلیم کیا کہ اس نے مذکورہ رقم ذاتی اخراجات میں خرچ کی ہے اور ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ کشمور پولیس کی بروقت کارروائی اور حقائق تک رسائی سے معاملے کی اصل حقیقت بے نقاب ہوئی۔

کشمور پولیس عوام کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ جھوٹی اطلاع دینا ایک قانونی جرم ہے اور اس سے نہ صرف قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ پولیس کے وسائل کا بھی غلط استعمال ہوتا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حقائق پر مبنی اطلاع فراہم کریں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.