Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
طاھر عزیز کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 10 اپریل 2026
*کشمور پولیس کی بروقت کارروائی، طاہر عزیز کلوڑ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا*
تفصیلات کے مطابق آج 09 اپریل 2026 بوقت 12:30 بجے کلوڑ محلہ کشمور میں طاہر کلوڑ نامی شخص کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد ایک کار میں آئے، جنہوں نے طاہر کلوڑ پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر تنویر احمد ولد شمس الدين چنہ، عمر تقريباً 13 سال بھی زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
*اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں *ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی* اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔
خفیہ اطلاع ملنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ نامعلوم ملزمان سندھ سے روجهان پنجاب جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کشمور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کا تعاقب کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی-
گرفتار ملزم کی شناخت درج زیل ہے۔
*عاصم عباد ولد خالد عباد راجپوت ، رہائشی اسلام آباد*
FIR No. 63/2026 u/s 324, 337h2, ppc 6/7 ATA PS Kashmore
گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
کشمور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس