Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 05 مارچ 2026
*کشمور پولیس کا ضلع بھر میں سخت سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں آج رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے جنرل ہولڈ اپ اور سخت سنیپ چیکنگ کی گئی۔
اس موقع پر *ضلع کشمور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز* نے اپنی نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔
اس دوران *400 سے زائد افراد کو چیک کیا گیا* جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
چیکنگ کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
متعدد گاڑیوں سے *غیر قانونی بلو لائٹس اتار لی گئیں جبکہ گاڑیوں پر لگے ہوئے فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاسز بھی موقع پر اتار دیے گئے۔*
مزید برآں *30 سے زائد بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے چالان* کیے گئے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس