Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی بروقت کارروائی - معذور گونگے لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

*پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس*

موؤرخہ: 16 مئی 2026

 

*کشمور پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی — معذور (گونگے) لڑکے سے زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار*

 

کشمور پولیس نے ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے معذور (گونگے) لڑکے سے زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ کشمور میں آج اطلاع موصول ہوئی کہ *فیصل ولد عظیم ملک،* جو کہ گونگا لڑکا ہے، کو چند افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جبکہ *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کو اس کیس کی نگرانی کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا۔

 

اے ایس پی کشمور محمد نعمان کی سربراہی میں ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رحمت اللہ باغ، عیدگاہ محلہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی:

 

1۔ *عاشق علی ولد عبدالقادر کھوسو*

2۔ *لال ولد نظر محمد بھٹی*

 

ملزمان کے خلاف تھانہ کشمور میں مقدمہ نمبر:

FIR No. 102/2026 u/s 377 PPC

درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کہا ہے کہ ضلع کشمور پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے، اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔

 

ترجمان

ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.