Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

پریس ریلیز
ضلعی پولیس کشمور
مورخہ: 19 مارچ 2025

کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

ایک ملزم گرفتار، شراب کی بوتلیں برآمد

ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر کشمور پولیس نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم میں۔ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آج کی کارروائی میں اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او محمد صادق عباسی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دورانِ گشت ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزم کی تفصیلات:
نام: منصور احمد ولد غلام سرور مسوری
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

FIR No.54/2025 u/s 3/4 PEHO ps A section kkot 

ضلع کشمور پولیس عوام کے تعاون سے منشیات، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ رمضان المبارک میں بھی قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا جو معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.