Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس کی ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی* *چار (04) عدد موٹر سائیکلیں اور پانچ (05) عدد موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے*

*پریس ریلیز--ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

مورخہ: 04 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس کی ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی*

 

*چار (04) عدد موٹر سائیکلیں اور پانچ (05) عدد موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر، *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی میں، انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی اور ان کی ٹیم نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے دورانِ تفتیش ملزم ثناء اللہ سبزوئی (جو مؤرخہ 19 ستمبر 2025 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا) سے چار عدد موٹر سائیکلیں اور پانچ عدد موبائل فونز برآمد کیے۔

 

تمام برآمد شدہ سامان کی تصدیق کے بعد وہ اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔

 

*موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان:*

1. انیل کمار

2. بھاول بگٹی

3. عبدالعلی بنگوار

4. امتیاز علی بھلکانی

 

*موبائل فونز کے اصل مالکان:*

1. قدرت اللہ بنگوار

2. امتیاز علی

3. زاہد حسین مری

4. شہزاد سہریانی

5. اعتبار بھیو

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

 

 عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.