Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی دو ملزمان گرفتار ،بھنگ برآمد
پریس ریلیز--کشمور پولیس--25 جولائی 2025
*منشیات فروشوں کے خلاف کشمور پولیس کی بڑی کارروائی – 39 کلوگرام بھنگ برآمد، دو ملزمان گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
*اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی زیر نگرانی ایس ایچ او گڈو اعجاز کھوسو نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کار میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کارروائی کے دوران 39 کلوگرام بھنگ برآمد کر لی گئی، جبکہ دو ملزمان مورو شاہ اور الطاف چنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گڈو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات:
FIR نمبر: 41/2025
دفعہ: 9-D سندھ نارکوٹکس ایکٹ
تھانہ: گڈو
گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ کار کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ *منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی* پر عمل کیا جا رہا ہے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔
کشمور پولیس عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان کشمور پولیس