Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سنیپ چیکنگ

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

تاریخ: 13 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس کی شہر اور دیہی علاقوں میں سخت سنیپ چیکنگ — دو مشتبہ افراد زیر حراست*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ اور انچارج مددگار پولیس کندھکوٹ نے سٹی کندھکوٹ کا پیدل وزٹ کیا اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت سنیپ چیکنگ کی۔

 

 اس دوران جدید تلاش ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 120 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک و شناختی جانچ کی گئی۔

 

مزید برآں، کشمور پولیس نے ڈیرا سرکی کی حدود میں بھی مؤثر سنیپ چیکنگ کی، تمام گاڑیوں کو باریک بینی سے چیک کیا گیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 

کشمور پولیس کی یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.