Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی دس 10 عدد موبائل فونز رکور اور ایک ملزم گرفتار*

پریس ریلیز--ضلع کشمور @ کندھکوٹ

موؤرخہ 16 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی دس 10 عدد موبائل فونز رکور اور ایک ملزم گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ کی کامیاب کارروائی — 10 عدد موبائل فونز برآمد، اصل مالکان کے حوالے، ایک ملزم گرفتار۔

 

تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں انچارج مددگار کندھکوٹ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران 10 عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کرالیے، جنہیں بعد ازاں اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

 

برآمد شدہ موبائل فونز کے اصل مالکان درج ذیل ہیں:

سمع کمار، ریاض ملک، مکیش کمار، شہزادو بنگوار، آصف کھوسو، مھیندر، راجہ کمار، شنکر لال، سجاد شیخ، انیل کمار۔

 

کشمور پولیس نے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک ملزم چنگیز عرف چنگو ولد نزیر لاشاری کو گرفتار کرلیا، جو کہ شہر میں موٹر سائیکل لفٹنگ، موبائل و پرس سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

 

ملزم کے خلاف درج مقدمات درج ذیل ہیں:

 

1. FIR No. 177/2025 u/s 399, 402 PPC – PS A Section Kandhkot

2. FIR No. 180/2025 u/s 324, 353, 399, 402 PPC – PS A Section Kandhkot

3. FIR No. 297/2025 u/s 399, 402 PPC – PS A Section Kandhkot

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے انچارج مددگار کندھکوٹ اور پوری ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کشمور پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.