Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 7 سالہ معصوم بچہ مغوی احمد علی بھٹو کو بحفاظت بازیاب کرالیا

پریس ریلیز : ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 04 دسمبر 2024

 کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 7 سالہ معصوم بچہ مغوی احمد علی بھٹو کو بحفاظت بازیاب کرالیا 

تفصیلات کے مطابق: موؤرخہ 27/11/2024 کو تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود سے سات سالہ بچہ احمد علی ولد خالد حسین بھٹو اغوا ہوا تھا۔ آج کشمور پولیس نے تھانہ گیھلپور کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔ 

مغوی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 

01۔  احمد علی ولد خالد حسین بھٹو، عمر 07 سال

تھانہ گیھلپور کے حدود میں خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی ۔ 

انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران معصوم بچے کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔ 

کشمور پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری 

کشمور : مغوی کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.