Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

رول کال

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 07 مارچ 2026

 

*رمضان المبارک میں سکیورٹی مزید سخت، اے ایس پی کشمور کی تھانہ کشمور میں رول کال*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* نے رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں تھانہ کشمور کا دورہ کیا اور پولیس افسران و اہلکاروں کی رول کال لی۔

 

رول کال کے دوران اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے، مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر گشت بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

اے ایس پی کشمور نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، فرض شناسی اور مکمل مستعدی کے ساتھ انجام دیں اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گشت، سنیپ چیکنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

 

اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ڈیوٹی کے دوران درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 

کشمور پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور شہر کے امن کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.