Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، دوران اسنیپ چیکنگ غیر قانونی اسلحہ برآمد

پریس ریلیز ***ضلع کشمورپولیس
موؤرخہ 23 فروری 2025

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی، دوران اسنیپ چیکنگ غیر قانونی اسلحہ برآمد

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی قیادت میں رات گئے اسنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں اہم کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوران چیکنگ ایس ایچ او محمد صادق عباسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو روکا، جس کی تلاشی کے دوران بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا۔

 گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد علی ولد حاجی احسان علی ڈومکی کے نام سے ہوئی، جس کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ نمبر 30/2025 بجرم دفعہ 23(i)a سندھ آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا ہے۔

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھے گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.