Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو مغوی بازیاب

*پریس ریلیز--ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 18 جون 2025ء

 

*کشمور پولیس کی بڑی کامیابی — ہنی ٹریپ میں اغوا ہونے والے رانیپور کے دو نوجوان بحفاظت بازیاب*

 

کشمور پولیس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

 

تفصیلات کے مطابق:

تین روز قبل رانیپور کے رہائشی دو نوجوان سوشل میڈیا (فیس بک) پر نامعلوم افراد سے دوستی کے جھانسے میں آکر کچے کے علاقے میں پہنچے، جہاں سے انہیں اغوا کرلیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایت پر فوری ایکشن لیا گیا۔

 

کشمور پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے *تھانہ درانی مہر* کی حدود میں کچے کے علاقے کا محاصرہ کیا۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی مؤثر اور منظم کارروائی کے نتیجے میں دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

 

بازیاب ہونے والے مغویوں کے نام:

 

1. *مزمل علی شاھانی ولد فیاض حسین شاھانی*

2. *ماجد علی پنھیار ولد جان محمد پنھیار*

 

مغویوں کو بحفاظت ان کے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے، جنہوں نے کشمور پولیس کی بروقت کارروائی پر دلی اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔

 

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

کشمور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

"*قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا عزم"*

 

ترجمان — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.