Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائیاں* *03 تین ملزمان گرفتار، 10 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک عدد واٹر موٹر برآمد*
*پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس*
مؤرخہ: 10 اکتوبر 2025
*کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائیاں*
*03 تین ملزمان گرفتار، 10 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک عدد واٹر موٹر برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی سخت ہدایات پر، *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔
پہلی کارروائی میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک عدد واٹر موٹر برآمد کی گئی۔
گرفتار *ملزم کی شناخت ساجد علی ولد لیاقت سومرو* کے نام سے ہوئی۔
اسی طرح دوسری کارروائی میں پولیس نے *دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد* ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں درج ذیل مقدمات درج کیے گئے:
1. FIR No. 294/2025 u/s 9(i)3B، CNS Sindh Act 2024
2. FIR No. 295/2025 u/s 9(i)3B، CNS Sindh Act 2024
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
1. شاھنواز ولد امیر بخش قمبرانی
2. نواز علی ولد الیاس قمبرانی
یہ گرفتار ملزمان منو بھلکانی گینگ کے اہم سہولت کار ہیں، جو کہ بھتہ خوری، ڈکیتی، سنیچنگ، بائیک لفٹنگ و دیگر کرائم میں بھی سھولتکاری کرتے ہیں۔ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
*موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے*
مزید برآں، پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران 10 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔
*موٹر سائیکلیں حاصل کرنے والے شہریوں کے نام درج ذیل ہیں:*
1. سمیت کمار
2. غلام مصطفیٰ
3. خادم حسین ملک
4. صوبو خان لاشاری
5. علی بخش باجکانی
6. محمد امین منگی
7. بشیر احمد نوناری
8. آصف علی سومرو
9. کامران کھوسو
10. محمد خان پٹھان
کشمور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور مسلسل جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس