Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پانچ عدد موٹر سائیکلیں رکور اور ایک عدد موبائل فون برآمد اصل مالکان کے حوالے

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

تاریخ: 16 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائیاں ،پانچ 05 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ عدد موٹر سائیکلیں اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

 

 عوام کی جان و مال کی حفاظت کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے- ایس ایس پی کشمور 

 

اسی مقصد کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

 

برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون درج ذیل مالکان کے حوالے کیے گئے:

 

1. مولوی محمد یحییٰ چاچڑ

2. بقاء محمد بنگوار

3. ڈاکٹر مہر چند

4. رشی کمار

5. غمٹار باجکانی

6. سھیل احمد اعوان

 

کشمور پولیس کے اس اقدام کو شہریوں نے بھرپور سراہا اور پولیس کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.