Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک خطرناک ڈاکو ہلاک

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مؤرخہ: 30 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس اور وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی/حساس اداروں کی مشترکہ کامیاب کارروائی*

 

*پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر— ایک خطرناک ڈاکو ہلاک*

 

ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران کشمور پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*

 

تفصیلات کے مطابق، آج رات گئے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں ڈگری کالج کندھکوٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مددگار پولیس کندھکوٹ اور وفاقی سول انٹیلیجنس/حساس اداروں نے فوری اور مشترکہ کارروائی عمل میں لائی۔

 

اطلاع ملنے پر انچارج مددگار پولیس کندھکوٹ خلیل لغاری نفری کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

 

فائرنگ کے تبادلے کے دوران *ایک خطرناک ڈاکو، سلیم جان میرانی ولد شیر محمد میرانی، ہلاک ہو گیا*، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

 

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا، اور وہ *اقدامِ قتل، پولیس مقابلہ، بھتہ خوری،ھندون تاجروں سے لوٹ مار ،ڈکیتی، اغوا برائے تاوان* سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔ وہ علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

 

ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے 

1. 108/2026 U/S 399, 402-PPC of PS A Section K Kot.

2. 110/2026 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS A Section Kandhkot 

3. 113/2026 U/S 399, 402-PPC of PS A Section Kandhkot.

4. 41/2026 U/S 324, 353, 399, 402-PPC of PS Karampur .

5. 19/2026 U/S 324, 353, 427, 148, 149-PPC, 3/4 Exp Act &6/7ATA of PS Bhittai Colony.

6. 80/2026 u/s 324, 353, 399, 402-PPC of PS Kashmore.

7. Cr 114.2026 U/S 324.353.34 PS A sec kandh kot

 

مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

 

ہلاک ڈاکو سے ایک بغیر لائسنس پسٹل اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد۔

 

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

 

اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی کشمور، محمد مراد گھانگھرو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انچارج مددگار کندھکوٹ اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.