Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
غیر قاثغیر ملکی افراد کو رہائش پر پابندی
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ: 18 مارچ 2026
*غیر قانونی غیر ملکی افراد کو رہائش یا جائیداد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ*
ضلع کشمور پولیس کی جانب سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں یا دیگر ممالک کے غیر رجسٹرڈ افراد کو رہائش، دکان، یا کسی بھی قسم کی جائیداد کرائے پر دینا یا فروخت کرنا ایک قابلِ سزا جرم ہے۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
لہٰذا تمام شہریوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی فرد کو بغیر تصدیق و رجسٹریشن کے رہائش یا جائیداد فراہم نہ کریں۔ بصورتِ دیگر متعلقہ مالک/شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ضلع پولیس اس امر کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور اس سلسلے میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام سے گزارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر قانونی غیر ملکی افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ترجمان ضلع کشمور پولیس