Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی: 04عدد چوری شدہ موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد، اصل مالکان کے حوالے

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس 
تاریخ: 08 مارچ 2025

کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی: 04عدد چوری شدہ موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد، اصل مالکان کے حوالے

کشمور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

  ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی قیادت میں *ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ محمد صادق عباسی اور سی آئی اے پاسبان سکندر پھنور کی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔

پولیس کارروائی کے دوران درج ذیل اشیاء برآمد کر کے مالکان کے سپرد کی گئیں:

1. شام لال سے چھینا گیا Vivo موبائل فون برآمد کر کے واپس کیا گیا۔

2. عمران علی کھوسو کا چوری شدہ Tecno موبائل فون برآمد کر کے حوالے کیا گیا۔

3. پروفیسر فضل رحمان لاشاری کی چھینی گئی موٹر سائیکل، دو عدد موبائل فونز اور نقد رقم رکور کر کے مالک کے حوالے کی گئی۔

کشمور پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.