Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: لاپتا شہری کو کھوج نکالا
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 11 فروری 2025
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی: لاپتا شہری کو کھوج نکالا
کشمور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک کامیابی حاصل کرلی۔ ایس ایس پی کشمور، زبیر نظیر احمد شیخ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اور انتھک محنت کے نتیجے میں قربان علی سومرو ولد محمد شعبان سومرو، رہائشی سومرا ولیج، کندھکوٹ، کو روجھان جمالی، بلوچستان سے بحفاظت کھوج نکالا۔
تفصیلات کے مطابق: قربان علی سومرو مورخہ 3 فروری 2025 سے پراسرار طور پر لاپتا تھا، جس کے بعد کشمور پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔
جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اطلاعات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت آج کامیابی کے ساتھ اسے کھوج کر کے بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔
ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کشمور پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
ترجمان کشمور پولیس