Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا مزاری گینگ کے خلاف آپریشن تین مشتبہ افراد زیرِ حراست اور 02 دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد
*پریس ریلیز* – *ضلع کشمور پولیس*
تاریخ: 14 اگست 2025ء
*کشمور پولیس کا مزاری گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن 03 تین مشتبہ افراد زیرِ حراست اور 02 دو عدد 125 موٹر سائیکلیں برآمد*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر آج *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی قیادت میں تھانہ کشمور کی حدود آر ڈی 82 کے قریب بدنام زمانہ مزاری گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ریڈ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں ضلع بھر کی پولیس نفری، سی آئی اے ٹیم، مددگار فورسز، اے پی سی چین اور جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا گھیراؤ کیا اور *تین مشتبہ افراد کو حراست* میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ *اور دو 125موٹر سائیکلیں بھی برآمد*
پولیس نے ملزمان کے گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے ان کے خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل کی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔
یہ کارروائی ان خطرناک عناصر کے خلاف کی جا رہی ہے جو *شھر کے اندر موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔*
*ترجمان – کشمور پولیس*