Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک مطلوب ملزم چرس سمیت گرفتار

پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 06 مئی 2026

 

*کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری*

 

*ایک مطلوب ملزم گرفتار-1100 گرام چرس برآمد* 

 

*ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد نعمان کی سربراہی میں انسپکٹر /ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی نے منشیات کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کی۔

 

تھانہ کشمور کے *ایس ایچ او* اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی۔

 

گرفتار ملزم کی تفصیلات:

 

نام: *بھورل ولد نتھو خان دشتی*

 

ملزم کے خلاف تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

FIR No.92/2026 u/s 9i (3) C CNS PS Kashmore 

 

نیچے دیئے گئے کرائم نمبر میں ملزم مطلوب تھا۔

 

FIR No. 88/2026 u/s 399,402 PPC of PS Kashmore 

 

ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.