Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس نے راحیل احمد ولد ڈاکٹر شمس الدین کھوسہ کو اغوا ہونے سے بچالیا اور ایک کار بھی برآمد کرلی
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 20 دسمبر 2024
کشمور پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی
کشمور پولیس نے راحیل احمد ولد ڈاکٹر شمس الدین کھوسہ کو اغوا ہونے سے بچالیا اور ایک کار بھی برآمد کرلی
کشمور پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی کے ذریعے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ کندھکوٹ کے رہائشی راحیل احمد کھوسہ ولد ڈاکٹر شمس الدین کھوسہ کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا۔
واقعے کی تفصیلات:
روزانہ کی بنیاد پر گشت کرنے والی کشمور پولیس نے معمول کی ڈیوٹی کے دوران دیکھا کہ چند مسلح افراد پی پی سی سیکشن کی حدود میں ایک شخص کو کار سمیت اغوا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے فوراً صورتحال کا نوٹس لیا اور ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کر دیا۔
ڈاکوؤں نے پولیس کی پیش قدمی دیکھتے ہوئے مغوی اور کار کو چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے۔ کشمور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔
مغوی کی تفصیلات:
راحیل احمد کھوسہ ولدیت: ڈاکٹر شمس الدین کھوسہ ، رہائشی گائوں سفر الدین کھوسہ ،کندھکوٹ
کشمور پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر فوری طور پر اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان کشمور پولیس