Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پریس ریلیز---ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

مورخہ: 29 جنوری 2026

 

*کشمور پولیس پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود *ھیبت روڈ محمدانی پکٹ* کے قریب دورانِ گشت *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* اور ان کی ٹیم نے مشکوک افراد کو ڈکیتی کی نیت سے کھڑا پایا۔

 

 پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی۔

 

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

 

باقی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت: *ندیم عرف وحید ولد صدورو ملک* کے نام سے ہوئی

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

گرفتار ملزم *کندھکوٹ شہر میں ہندو تاجروں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ، موبائل فون سنیچنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔*

 

گرفتار ملزم سے ایک عدد موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد جو گزشتہ روز آئی بی اے کالج کندھکوٹ کے طلباء سے سنیچنگ ہوئی تھی۔

 

ملزم کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے 

 

1. FIR No. 216/21 u/s 379 PPC PS A-Section Kandhkot

2. FIR No. 32/22 u/s 5 Gambling Act PS A-Section Kandhkot

3. FIR No. 187/22 u/s 353, 324, 399, 402, 148, 149 PPC PS A-Section Kandhkot

4. FIR No. 110/24 u/s 353, 324, 216-A, 400 PPC PS A-Section Kandhkot

5. FIR No. 88/25 u/s 506(ii), 420, 406 PPC PS A-Section Kandhkot

6. FIR No. 31/26 u/s 324,353,399,402 PPC PS A-Section Kandhkot

 

مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.