Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد عاشر کا شہر میں پیدل گشت

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 13 فروری 2025

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد عاشر کا شہر میں پیدل گشت

 عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے

کشمور: ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد عاشر نے کشمور شہر میں پیدل گشت کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ پیدل گشت کے دوران اے ایس پی محمد عاشر نے شہریوں کے مسائل دریافت کیے اور ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کے لیئے متعلقہ افسران کو حکم جاری کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ 

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے اور شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.