Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس نے چنیوٹ ،پنجاب کے رہائشی دو افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا
پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 21 فروری 2025
کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی
کشمور پولیس نے چنیوٹ ،پنجاب کے رہائشی دو افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا
چنیوٹ، پنجاب کے دو رہائشی کاروبار کرنے کے جھانسے درانی مھر کچے کی طرف جا رہے تھے۔ جن کو ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا گیا۔
تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1- آصف علی ولد عاشق علی شمسی
2- ناصر علی ولد منظور احمد شمسی رہائشی ضلع چنیوٹ پنجاب
ٹیکنیکل اطلاع پر کشمور پولیس نے تھانہ درانی مھر کی حدود میں ناکابندی کرائی اور اغوا ہونے سے دو افراد کو بچالیا۔
اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آۓ تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں شکریہ۔
ترجمان کشمور پولیس