Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 19 فروری 2025
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی، دو مغوی بحفاظت بازیاب
کشمور پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق: یہ افراد 15 دسمبر 2024 کو لنک روڈ تنگوانی سے اغوا ہوئے تھے۔ جنہیں آج تھانہ غوثپور کی حدود میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بازیاب کرلیا گیا۔
بازیاب ہونے والے مغویوں کی تفصیل:
1. محمد نواز پھوڑ ولد غلام محمد پھوڑ
2. امان اللہ ولد محمد نواز پھوڑ
کشمور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا، جس کے نتیجے میں مغویوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔
یاد رہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے جاری پولیس آپریشن کے دوران گزشتہ روز ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کشمور پولیس نے ناکہ بندی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بازیاب ہونے والے مغویوں کو بحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا ۔
کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کشمور پولیس