Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کارروائی: رمضان المبارک میں کھلے عام ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں پر ریڈ، سیل

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 

یکم رمضان المبارک( 02 مارچ 2025)

کشمور پولیس کی کارروائی: رمضان المبارک میں کھلے عام ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں پر ریڈ، سیل


ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں ایس ایچ او کشمور ضیاد علی نوناری اور ان کی ٹیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہر میں کھلے عام چلنے والے ہوٹلوں اور بریانی کی دکانوں پر کارروائی کی۔

اس دوران متعدد ہوٹلوں اور دکانوں پر ریڈ کر کے انہیں موقع پر سیل کیا گیا جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 08 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ قانون کی مکمل عمل داری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.